تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

اسلامی فلاحی ریاست کی جانب بڑا قدم : وزیراعظم نے احساس ون ونڈو سینٹر کا افتتاح کردیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کردیا، سینٹر سے ایک ہی چھت تلے احساس کی تمام سہولیات و خدمات تک رسائی ممکن ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پہلے ون ونڈواحساس سینٹرکا افتتاح کردیا ہے ، اس موقع پر عمران خان نےاحساس سینٹرمیں پودا بھی لگایا جبکہ معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو ون ونڈو سینٹر اور احساس ون ونڈو اقدام پر بریفنگ دی۔

مراکز کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا اور ملک کے ہر ضلع میں احساس ون ونڈو سینٹرز کھولے جائیں گے ، اس سینٹر میں ایک ہی چھت تلے احساس کی تمام سہولیات و خدمات تک رسائی ممکن ہوگی۔

احساس کےون ونڈو اقدام کے چھ اجزا ہیں، احساس ون ونڈو پہلا جزو ہے جبکہ دیگر حصوں میں ڈیجیٹل انفارمیشن و سروسز پلیٹ فارم، موبائل ایپ ، بیک آفس کا مجموعی ڈیجیٹل انٹرفیس، مربوط ڈیٹا بیس اوریکساں ومربوط بینیفیشری ٹارگٹنگ پالیسی شامل ہیں۔

اس حوالے سے سینیٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ون ونڈو احساس سینٹر میں ایک ہی جگہ پر تمام احساس سہولیات میسر ہوں گی، یہ اسلامی فلاحی ریاست کی جانب سفر میں ایک بہت بڑا اقدام ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔