جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بلغاریہ میں روسی ساختہ جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ لاپتا

اشتہار

حیرت انگیز

صوفیہ: بلغاریہ میں ایک جنگی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ لاپتا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلغاریہ میں ایک روسی ساختہ جنگی طیارہ مگ 29 بحیرہ اسود (بلیک سی) پر تربیتی پرواز کے دوران ریڈار سے اچانک غائب ہو گیا۔

بدھ کو بلغاریہ کی وزارت دفاع نے بتایا کہ سوویت ساختہ جنگی طیارہ بحیرہ اسود پر فوجی مشق کر رہا تھا، کہ کریش ہو گیا، پائلٹ تاحال لاپتا ہے، وزارت کا کہنا ہے کہ طیارہ دوپہر کو ریڈار سے غائب ہوا تھا جس پر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

- Advertisement -

وزارت دفاع کے بیان کے مطابق پائلٹ کی تلاش جاری ہے، جب کہ سرچ آپریشن میں بحریہ، بارڈر پولیس اور ایئر فورس شامل ہے، طیارے کے گرنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی ہے، حادثے کے بعد شبلہ 2021 نامی مشقیں روک دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ بلغاریہ میں 1994 اور 2012 میں بھی دو روسی ساختہ مگ 29 گر کر تباہ ہوئے تھے، 2004 میں جب سے بلغاریہ نے ناٹو فورس میں شمولیت اختیار کی ہے، تب سے یہ ملک اپنے فضائی بیڑے میں روسی ساختہ مگ 29 جنگی طیارے شامل کر رہا ہے تاکہ کمی کو پورا کیا جا سکے۔

اس بلقانی ملک نے 2019 میں امریکی ساختہ 8 ایف 16 جنگی طیاروں کے حصول کے لیے بھی معاہدہ کیا تھا، یہ طیارے بلغاریہ کو 2023 میں ملیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں