اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

زویا ناصر ناقدین پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ اور یوٹیوبر زویا ناصر سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔

اداکارہ زویا ناصر نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام دیا جو ہر وقت کسی نہ کسی شخص پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

زویا ناصر نے لکھا کہ ’سوشل میڈیا ٹرولز لوگوں کے کیریئر، تعلقات اور ذہنی سکون برباد کررہے ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین کو ہر بار ٹرول کے بدلے منہ پر گھونسا مارا جائے تو ہی انٹرنیٹ سے ایسی زہریلی چیزوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔’

زویا ناصر کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے دوسروں کا مذاق اڑا کر یا ان کی تذلیل کرکے کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں زویا ناصر نے اپنے جرمن منگیتر کرسچن بیزمین سے منگنی توڑ دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں