اشتہار

ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں لازمی ویکسینیشن کے لیے پابندیوں سے متعلق تجاویز تیار کرلی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی زیر صدارت کورونا سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں ویکسینیشن سے متعلق مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی شاپنگ مالز، ہوٹل میں داخلہ بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ویکسینیشن نہ کرانے والوں کا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

- Advertisement -

وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کورونا سے چھٹکارہ ویکسینیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق صوبے بھر میں ویکسینیشن کے ہدف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے ہر ضلع کے لیے روزانہ ویکسینیشن کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن اہداف کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ویکسینیشن سے متعلق اضلاع کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔

چیف سیکریٹری نے کم ویکسینیشن والے اضلاع میں ویکسین لگانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اہداف پورا نہ کرنے والے اضلاع کے افسران سے باز پرس ہوگی۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں