وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ مریم نواز کی باتیں بلیک میلنگ کے زمرے میں آتی ہیں وہ بلیک میلنگ کررہی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ بلیک میلنگ کرنا پاکستانی قانون کی خلاف ورزی ہے، مریم نوازکےمطابق مرضی کےفیصلےنہیں ہوں گےبلیک میل کروں گی، نوازشریف اور مریم نواز نظام سے باہر ہیں نوازشریف اورمریم کاکوئی مستقبل نہیں البتہ شہبازشریف کا ہے۔
اسدعمر نے کہا کہ نوازشریف اورمریم کی باتیں بھارت کوپسندآتی ہیں ان کا کابیانیہ بھارت کوسوٹ کرتا ہے اور وہ خوش ہوتا ہےبھارت یہی توچاہتاہےپاکستانی ادارےبدنام ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جہانگیر ترین کےمعاملے پر وزیراعظم نےعلی ظفر کی ذمہ داری لگائی، جہانگیرترین کے معاملے پر تحقیقاتی ٹیم اپناکام کررہی ہے مجھےنہیں معلوم جہانگیرترین کوکونسے سے راز معلوم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیٹف کےحوالےسےاچھی امید ہے حکومت کے اٹھائےگئےاقدامات کی بدولت انشااللہ گرےلسٹ سےنکل جائں گے۔