جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب : غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کیلئے اجازت دینے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی مجلس شوریٰ کے ممبران نے کہا ہے کہ غیر مقیم غیرملکیوں کو سعودی عرب میں غیر منقولہ جائیدادیں خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز پر غور کیا جائے۔

مجلس شوریٰ کے ممبران نے غیرمنقولہ جائیدادوں کی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ غیر مقیم غیرملکیوں کو غیر منقولہ جائیدادیں خریدنے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے واضح ضابطے تیار کیے جائیں۔ متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون سے اس تجویز پر کام کیا جائے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مجلس شوریٰ کے ارکان نے یہ مطالبہ بدھ کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے غیر منقولہ جائیدادوں کی پبلک اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ مملکت میں مقررہ ضوابط کے مطابق غیرمقیم غیرملکیوں کو جائیدادوں کا مالک بننے کی اجازت دینے کےلیے تجویز پر کام کریں۔

- Advertisement -

شوریٰ نے غیر منقولہ جائیدادوں کے ادارے سے کہا کہ وہ اپنی تمام سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کا نظام بھی بنائے تاکہ غیرمنقولہ جائیدادوں کے قواعد و ضوابط کی پابندی احسن طریقے سے کی جا سکے۔

یہ بھی کہا گیا ہے ہک اس حوالے سے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون بھی ضروری ہے تاکہ غیر منقولہ جائیدادوں کی مارکیٹ کو پیش آنے والے ممکنہ خطرات کا سدباب ہو سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں