اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہےان پر لگائے گئے تمام مقدمات سیاسی ہیں۔ اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ آزاد شہری کی حیثیت سے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔
سابق صدر مشرف کو آل پاکستان مسلم لیگ کا چیرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔انہوں نے پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان پر لگائے گئے تمام مقدمات بے بنیاد اور سیاسی ہیں۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ آزاد پاکستانی شہری کی حیثیت سے باہر جانا چاہتے ہیں، انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
سابق صدر مشرف کا مزید کا کہنا تھا ملک کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ حکمرانوں کا چاہیے کہ آپس میں تنازعات میں الجھنے کے بجائے ملک کی ترقی کی جانب توجہ دیں۔