ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

تربوز کے جوس کے حیرت انگیز فوائد

اشتہار

حیرت انگیز

تربوز موسم گرما کا ایسا پھل ہے جو جسم اور جلد کو پانی کی کمی سے بچاتا ہے اور جلد کو متاثر کرنے والی سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

گرمیوں میں ہمارے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، کیوں کہ موسم کی شدت کے ساتھ معمولاتِ زندگی انجام دینے کے دوران پسینے کا زیادہ اخراج ہوتا ہے۔

رعرب میگزین میں شائع ایک رپورٹ میں ماہرغذا ڈاکٹر مجدی نزیہ نے کہا ہے کہ تربوز میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اور یہ غذائی اجزا، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔

ان تمام فوائد کے علاوہ تربوز جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔

ماہر غذا کا کہنا ہے کہ تربوز میں کولین نامی جزو ہوتا ہے جو جلد کو متاثر کرنے والی سوجن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جب کہ تربوز کے جوس میں شامل وٹامن اے جلد کو نم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تربوز میں موجود وٹامن سی کی بڑی تعداد جلد کو کولیجن کی تیاری میں معاون ثابت ہوتی ہے اور جلد کی صحت کو فائدہ پہنچاتی ہے جب کہ اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار جلد پر عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

تربوز میں وٹامن بی ون، بی سکس اور وٹامن اے کے علاوہ فائبر، بیٹا کیروٹین اور وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جس کی بدولت آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ختم ہوتے ہیں، ساتھ ہی جلد پر تربوز لگانے سے جلد کے داغوں اور مہاسوں سے بھی نجات ملتی ہےاور انفیکشن سے بھی حفاظت ہوتی ہے۔

ڈاکٹر مجدی نزیہ کا کہنا تھا کہ تربوز کا رس بالوں کے جھڑنے کو روکتا ہے، اگر بالوں میں اس کا رس لگا کر دھولیا جائے تو تاثر کن نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں