جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بھاری بھرکم بھالو بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : بھاری بھرکم ریچھ نے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر اہل علاقہ کو بجلی سے محروم کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھورے رنگ کے ریچھ کے بجلی کے کھمبے پر چڑھنے کا واقعہ امریکی ریاست ایریزونا کے شہر ولکوس میں پیش آیا، جسے ریسکیو کرنے کےلیے علاقے کی بجلی معطل کرنا پڑی۔

ریچھ کو بجلی کے کھمبے پر چڑھا دیکھ کر اہل علاقہ ریچھ کےلیے فکر مند ہوگئے اور اسے بچانے سے لگنے سے بچانے کےلیے فوری طور پر متعلقہ کمپنی کو مطلع کیا۔

- Advertisement -

شہری کی شکایت پر الیکٹرک کمپنی نے علاقے کی بجلی معطل کی تاکہ ریچھ کو بحفاظت پول سے نیچے اتارا جاسکے۔

اطلاع موصول ہوتے ہی الیکٹرک کمپنی کی گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی، جس کے بعد لائن مین نے 8 فٹ لمبی فائبر گلاس اسٹک کی مدد سے ریچھ کو کھمبے سے نیچے اتارا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریچھ بغیر کوئی زخم کھائے  پول سے نیچے اترا اور صحرا کی جانب نکل گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چند ہفتوں کے دوران ایریزونا میں بجلی کے کھمبے پر بھالو کے چڑھنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں