ابو ظبی : پی ایس ایل سکس کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو دس رنز سے شکست دے دی ہے۔ لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 171رنز ٹارگٹ دیا تھا جسے پشاور زلمی حاصل نہ کر پائے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سکس کے سترہویں میچ میں لاہورقلندرز نے پشاورزلمی کو جیت کیلئے ایک سو اکہتر رنزکا ہدف دیا۔ جواب میں پشاور زلمی نے خاص کارکردگی کا مظہارہ نہیں کیا، چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف تہتر رنز بنائے تھے۔
میچ کے مقررہ اوورز میں پشاور زلمی کی ٹیم 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 160رنز بناسکی، لاہور قلندرز کے راشدخان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ شکارکیے۔ پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک تہتررنز بنا کرنمایاں رہےجبکہ عمید آصف23رنز بناسکے ۔
ابتدا میں شدید مشکلات کے باوجود لاہور نے شاندار کم بیک کیا۔ قلندرز کے چار بلے باز پچیس رنز پرپویلین لوٹ گئے تھے۔ ٹم ڈیوڈ اور بین ڈنک نے اکیاسی رنز کی شراکت قائم کی ۔
ٹم ڈیوڈ نے چھتیس گیندوں پرچونسٹھ رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی۔۔ بین ڈنک اڑتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پشاور کی جانب سے فیبین ایلن نے دو، وہاب ریاض، محمدعرفان، عمید آصف اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگزکو بارہ رنزسے شکست دی تھی۔ کراچی کی ٹیم ایک سوستتررنزکے تعاقب میں سات وکٹوں پرایک سوچونسٹھ رنزبنا سکی۔ بابراعظم کی پچاسی رنز کی ناقابل شکست اننگز رائیگاں گئی۔ ملتان سلطانز کے عمران خان نے تین اور عمران طاہر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل سکس میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ میں سے چار میچز ہارنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میدان میں اترے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کرو یا مرو والی صورتحال درپیش ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔