نئے مالی سال کے بجٹ میں موبائل فون کے استعمال پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
موبائل سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس ساڑھے 12سے کم کرکے 10فیصد کر دیا گیا ہے جب کہ اس میں بتدریج 8 فیصد تک کم کرنے کی تجویز ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ عام شہری پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے موبائل سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس ساڑھے 12سے کم کرکے 10فیصد تک کیا گیا ہے۔
حکومت نے تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کر دی۔
نئے مالی سال کے بجٹ میں تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ایف ای ڈی کی تجویز دی ہے۔
تین منٹ سے زائد کال، انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس پیغامات پر بھی ایف ای ڈی عائد کردیا گیا ہے۔
حکومت کا خیال ہے کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے اور اس شعبے سے جائز حد تک ریونیو حاصل کیا جارہا ہے۔
حکومت کے مطابق اس ایف ای ڈی سے آبادی کے ایک بڑے حصے پر معمولی ٹیکس نافذ ہو گا۔