اشتہار

انوکھا واقعہ: فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی اپنی جگہ پر ساکت رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

فٹبال میچ کے دوران اگر کاغذ کا ٹکڑا یا کوئی تھیلا اسٹیڈیم میں آجائے تو کھلاڑی اپنی جگہ پر کھڑے ہوجاتے ہیں جبکہ امپائر سیٹی  بجا کر فوراً کھیل کو روک دیتا ہے۔

اس سے پہلے تو آپ نے سُنا ہوگا کہ فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بلی، کبوتر، کینگرو یا کوئی اور جانور آگیا مگر اب کی بار ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو دیکھ کر سب ہی حیران رہ گئے۔

پولینڈ کے شہر وارسا میں ہونے والے فٹبال میچ کے دوران جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گول کر کے سبقت لینے کی جنگ میں مصروف تھے تو اسی دوران فضا سے اڑتا ہوا ایک شخص اچانک گراؤنڈ میں اترا۔

- Advertisement -

معاملہ کچھ یہ ہے کہ چند نوجوانوں نے بلندی سے چھلانگ لگا کر پیرا شوٹ کے ذریعے کسی محفوظ مقام پر اترنا تھا۔

اسکائی ڈائیور کی اچانک آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو یہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  جیسے ہی پیرا شوٹ کے  ساتھ ایک شخص گراؤنڈ میں آیا تو کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا تھا۔

کھیل رکنے پر امپائر اس قدر ناراض ہوا کہ اُس نے اسکائی ڈائیور کو یلو کارڈ دکھا کر فوراً گراؤنڈ سے باہر جانے کا حکم دیا۔

خبرایجنسی کے نمائندے کو اسکائی ڈائیور نے بتایاکہ اُس کا پیرا شوٹ خراب ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے فٹبال گراؤنڈ میں ہی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں