جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر ظاہر علی سید جاں بحق ہو ‏گئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ نیوٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے گاڑی میں سوار ‏شخص پر فائرنگ کر دی۔

ترجمان عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مطابق ڈائریکٹر عثمان انسٹیوٹ انسٹیٹوٹ آف ‏ٹیکنالوجی ظاہر علی سید ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہوئے اور تشویشناک حالت میں انہیں اسپتال ‏منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ‏

ترجمان نے بتایا کہ واقعہ یونیورسٹی سے گھر جاتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ پر پیش آیا، ڈاکووں نے ظاہر ‏علی سید سے گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں