ابوظبی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی جارحانہ اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا جانے والا 134 رنز کا ہدف بغیر کسی کے نقصان کے 10 اوورز میں حاصل کرلیا۔
یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو نے 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے، عثمان خواجہ 27 گیندوں پر 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
🤯#MatchDikhao l #HBLPSL6 l #QGvIU pic.twitter.com/GWIgXqAtiz
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 11, 2021
کولن منرو کے آگے گلیڈی ایٹرزکے بولر بے بسی کی تصویر نظر آئے، کوئی بھی بولر وکٹ حاصل نہیں کرسکا۔
نسیم شاہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں 19 رنز دئیے جبکہ محمد حسنین نے اپنے دو اوورز میں 22 رنز دئیے، خرم شہزاد، محمد نواز بھی کوئٹہ کو وکٹ دلانے میں ناکام رہے۔
“This pitch belongs to me now”
– @manuz05 #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #QGvIU pic.twitter.com/Lr3Lv9qWb7— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 11, 2021
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا تھا، جیک ویدرالڈ 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، عثمان خان 14 اور فاف ڈوپلیسی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
🔊 SOUND ON 🔊
Hear that ROAR as this #Sheru picks up the BIG wicket of @MAzamKhan45 #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #QGvIU pic.twitter.com/gooO2VyZ2a— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 11, 2021
کپتان سرفراز احمد صرف 2 رنز پر محمد مویٰ کا شکار بنے، اعظم خان 26 رنز حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، جارح مزاج بلے باز آندرے رسل 13 رنز بناسکے۔
Nawaz got no chance against the boy from Waziristan 👎🏼#MatchDikhao l #HBLPSL6 I #QGvIU pic.twitter.com/U9IVY1cNtm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 11, 2021
محمد نواز کو محمد وسیم نے 4 رنز پر بولڈ کیا، جیک وائلڈر موتھ 9 رنز بنا کر رن اؤٹ ہوئے۔
یونائیٹڈ کے محمد وسیم، محمد موسیٰ اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان اور عاکف جاوید ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
Aik hi dil hai, kitni baar jeetoge @iMusaKhan 🥺
Razor sharp work by the youngster to eliminate the big threat of @Russell12A 👏🏼 #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #QGvIU pic.twitter.com/1FFDppEMh7— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 11, 2021
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں انجرڈ فہیم اشرف کی جگہ عاکف جاوید اور فواد احمد کی جگہ فاسٹ بولر محمد موسیٰ کو شامل کیا گیا ہے۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ ڈیو فیکٹر کی وجہ سے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پاور پلے میں جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، ہماری ٹیم کی بولنگ اچھی ہے بیٹنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں میچ جیتنے کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی، آندرے رسل کی شمولیت سود مند ثابت ہوگی، کھلاڑیوں میں فاف ڈوپلیسی، جیکب ویٹیرلڈ، وائلڈرموتھ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا میچ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے میچ میں گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اسکواڈ
United have won the toss and elected to field. What are your predictions about this encounter? #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #QGvIU pic.twitter.com/djJLQbVlul
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 11, 2021