وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے تین منٹ سے لمبی کال اور انٹرنیٹ کے استعمال پر نئے ٹیکس سے متعلق اہم وضاحت کر دی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماداظہر نے واضح کیا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے بجٹ میں کال اور انٹرنیٹ پر اضافی ٹیکس کی منظوری نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیے جانے سے قبل اسے فنانس بل میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
The PM and Cabinet did not approve the FED levy on internet data usage. It will not be included in the final draft of the Finance Bill (budget) that is placed before parliament for approval.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 11, 2021
وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ میں اعلان کیا تھا کہ تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ایف ای ڈی کی تجویز ہے۔
تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال پر ڈیوٹی عائد
تین منٹ سے زائد کال اور انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس پیغامات پر بھی ایف ای ڈی عائد کردیا گیا ہے۔
حکومتی اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر اضافی ٹیکسوں پر صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔