جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ملکی تاریخ میں پہلی بار 23 ہزار 633 میگاواٹ بجلی کی ریکارڈ‌ ترسیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں 23 ہزار 633 میگاوٹ بجلی کی ریکارڈ ترسیل کی گئی، جس پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہرنے مبارک باد پیش کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار  نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ترسیلی نظام سے 23 ہزار 633 میگاواٹ بجلی کی کامیابی سے ترسیل کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال10جون کو زیادہ سے زیادہ 18392 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی تھی۔ محکمہ توانائی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’اس سال18.4 فیصد یعنی 5241 میگاواٹ زیادہ بجلی کی ترسیل کی گئی، جو ملک کی تاریخ میں پہلی بار ممکن ہوا‘۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق بجلی کی زیادہ کھپت پاور سیکٹر میں مثبت پیداوار کی نشاندہی ہے،  بجلی کی ترسیل کے دوران این ٹی ڈی سی کا سسٹم مستحکم رہا اور معمول کے مطابق کام کرتا رہا‘۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے توانائی نے  بجلی کی کامیاب اور ریکارڈ ترسیل پر مبارک باد پیش کی ہے۔

قبل ازیں حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ملک میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی البتہ چند علاقے ایسے ہیں جہاں تین سے چھ گھنٹے واجبات کی عدم ادائیگی یا چوری کی بنیاد پر بجلی بند کی جارہی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ 48 گھنٹوں کے دوران سسٹم میں 1500میگا واٹ بجلی شامل کی گئی جبکہ مزید بجلی سسٹم میں آج شامل کی جائے گی، سسٹم میں تکنیکی مسائل کے باعث بجلی کی بندش کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں