اشتہار

کوروناویکسین: سعودی عرب ایک قدم اور آگے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ‘موڈرنا کوروناویکسین’ کی فراہمی کے لیے بھی معاہدہ طے پاگیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ادویہ ساز کمپنی موڈرنا اور سعودی عرب کی تبوک دوا ساز کمپنی کے درمیان معاہدہ ہوگیا جس کے تحت مملکت میں کوروناویکسین فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ تبوک دوا ساز کمپنی کے ساتھ معاہدے میں آئندہ رونما ہونے والی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مطلوب خوراکوں کے معاملات اور ویکسین کی تقسیم شامل ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں موڈرنا نے کہا تھا کہ وہ کووڈ ویکسین کی مکمل منظوری کے لیے کوشاں ہے۔

موڈرنا کا کہنا ہے کہ امریکن فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو آئندہ ہفتوں کے دوران نئے گوشوارے پیش کریں گے تاکہ کہ اٹھارہ برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن کی اجازت مل سکے۔

خیال رہے کہ موڈرنا، فائزر بیونتک اور جانسن اینڈ جانسن سمیت ان ویکسینوں میں سے ایک ہے جنہیں امریکا میں ہنگامی استعمال کا لائسنس ملا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ہنگامی لائسنس کسی بھی وقت منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں