اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں کفایت شعاری کی روایت برقرار ہے۔ 3سال میں وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے اخراجات میں 108 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمرادسعید نے اخراجات کے تازہ اعدادوشمارجاری کردیے۔ وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں پہلے سال28فیصدکمی کی گئی، دوسرےسال 21فیصد اور تیسرےمالی سال میں 29فیصدکمی کی گئی، وزیراعظم آفس کے مختص بجٹ اور اخراجات میں 518ملین کی بچت کی گئی۔
مرادسعید نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کے مختص بجٹ اور اخراجات میں 565 ملین روپے کی بچت ہوئی، وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں پہلے سال 28فیصدکمی کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرےسال 38اور تیسرے سال 41فیصداخراجات میں کمی کی گئی، وزیراعظم نے 3 سال میں صوابدیدی فنڈسے1روپےکااستعمال نہ کیا، وزیراعظم کاکوئی کیمپ آفس نہ ہونےسےکیمپ آفس اخراجات صفر ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں کروڑوں کی کمی مثالی اقدام ہے، سابق سربراہان نےوزیراعظم آفس کےصوابدیدی فنڈزکوبہایا، صرف گفٹس،ٹپس،تحائف میں کروڑوں روپےلٹائے گئے۔
مرادسعید نے اعداد وشمار میں مزید کہا کہ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی صوابدیدی اختیارات ختم کر دیے، عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہوگا، سرکاری عیاشیوں کے لیے نہیں، کیمپ آفسز، سیکیورٹی اور غیرملکی دوروں کے نام پر لوٹنے کی روایت ختم کردی۔