جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی: بچے کے اغوا اور قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے پندرہ سالہ بچے کے اغوا اور قتل کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پندرہ سالہ بچے کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شواہد کی روشنی میں دو ملزمان قاری عبد المجید اور قاری احسن کو دو، دو بار سزائے موت کی سزا سنائی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ملزمان کی جائیداد بھی ضبط کرنےکاحکم دیا، مدعی محمد عارف نے بتایا کہ میرے بیٹے کو پانچ سال قبل چھبیس جون2016کواغوا کیا گیا تھا، ملزمان نےرہائی کیلئےسات لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، ملزمان کو چار لاکھ روپےتاوان کی رقم ادا کی گئی تھی، اس کے باوجود میرے بیٹے کو قتل کیا گیا۔ پندرہ سالہ بچے کے اغوا اور قتل کا مقدمہ بریگیڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں