اشتہار

کن ڈراموں کے لیے معاوضے کا مطالبہ نہیں کرتیں؟ یمنیٰ زیدی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ ایسے ڈرامے جو سماجی مسائل پر بنائے جائیں ان کے معاوضے کا خود سے مطالبہ نہیں کرتی۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ سماجی موضوعات پر بنائے جانے والے ڈراموں کے لیے معاوضے کا مطالبہ نہیں کرتیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس طرح کے ڈرامے میری اداکاری کا صدقہ کرکے نکل جاتے ہیں۔

- Advertisement -

یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ان ڈراموں کے لیے میک اپ پر بھی زیادہ دھیان نہیں دیتی نہ ہی کسی دوسری چیزوں کا مطالبہ کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ یمنیٰ زیدی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ بغیر میک اپ کے کسی ڈرامے میں کام نہیں کرتیں نہ ہی ماضی میں انہوں نے ایسا کبھی کیا تاہم یمنیٰ نے ایسی خبروں کو محض افوا قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں