اشتہار

بحرین: بیرون ملک مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کرونا وبا کی تیسری لہر کے سلسلے میں بحرین حکومت نے ملک میں آنے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں اور قرنطینہ کے سلسلے میں نئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کے محکمہ صحت نے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئئ اقدامات کیے ہیں، بحرین کے کسی بھی ایئر پورٹ سے آنے والے مسافروں کے لیے مختلف اسٹیٹس میں 51 قرنطینہ سینٹرز قائم کر دیے گئے۔

یہ قرنطینہ سینٹرز مقامی اور بڑے ہوٹلز میں قائم کیے گئے ہیں، بیرون ممالک سے بحرین آنے والے مسافروں کو 15 روز ہوٹلز میں قرنطینہ کیا جائے گا، ایئر پورٹس پر کرونا ٹیسٹ لیے جانے کے بعد محکمہ صحت کی نگرانی میں مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ہوٹل منتقل کیے جانے کے بعد رہائش، کھانے اور پیرا میڈیکل کے اخراجات مسافروں کو خود برداشت کرنا ہوں گے، بحرین حکومت نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے بحرین آنے والے مسافروں کے لیے 51 ہوٹلز کی مکمل فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

جاری کی جانے والی فہرست میں ڈاکٹرز اور کو آرڈینیٹرز کے مکمل رابطہ نمبرز بھی دیے گئے ہیں، 51 مختص کردہ ہوٹلز میں قرنطینہ سینٹرز کو مڈل ایسٹ اسپتال اور ال ہلال اسپتال براہ راست مانیٹر کریں گے۔

بحرین حکومت کی جانب سے قرنطینہ سینٹرز میں مقرر کردہ اسپتالوں کا پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات ہوگا، اور ان ہی اسپتالوں کی رپورٹس کو تسلیم کیا جائے گا۔

بحرین حکومت نے قطر ایئر ویز سمیت تمام ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو مسافروں کی رہنمائی اور قرنطینہ سے متعلق آگاہ کر دیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں