وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کوبجٹ درست نہیں لگتا تنقید ضرور کرے ہمیں اعتراض نہیں لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں کہ یکطرفہ بھاشن دےکراسمبلی سےچلےجائیں۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ احسن اقبال کا یہ الزام کہ ہلڑبازی کو لیڈ کر رہا تھا غلط ہے اپوزیشن کا بجٹ پر اعتراض اور تنقیدحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس دن بجٹ پیش کیا جا رہا تھا اپوزیشن کارویہ سب نےدیکھا اسمبلی میں اپوزیشن نےایسی زبان استعمال کی جوپارلیمانی نہیں اپوزیشن کےرویےکی وجہ سےحکومتی ارکان مشتعل تھے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قائدایوان کو بولنے نہیں دیاجاتا اور اپوزیشن ہلڑبازی کرتی ہے، اپوزیشن ارکان خودبات کر کے چلےجاتےہیں یاہلڑبازی کرتےہیں اپوزیشن کوبجٹ درست نہیں لگتا تنقید ضرور کرے ہمیں اعتراض نہیں لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں کہ یکطرفہ بھاشن دےکراسمبلی سے چلےجائیں۔
انہوں نے کہا کہ راناتنویر کا ایجنڈا معاملات کو الجھانا ہے تو پھر اور بات ہے کئی بارکوشش کی ایسا راستہ نکالا جائے کہ دونوں طرف سےبات ہو سکے مجھےاپنی پارٹی میں تنقیدکا سامنا کرنا پڑتا ہے میں تومعاملات سلجھانے کی کوشش کرتا ہوں الٹا مجھ پر الزام لگا دیا گیا۔