اشتہار

مشہور بھارتی اداکار روڈ حادثے میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : معروف بھارتی اداکار سنچاری وجے روڈ حادثے میں ہلاک ہوگئے، اہل خانہ نے اداکار کے اعضاء عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بھارت کی کناڈا فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار سنچاری وجے روڈ حادثے میں چل بسے۔

حادثہ جمعے کے روز اس وقت پیش آیا جب وہ بنگلورو میں اپنے ایک دوست سے ملاقات کے بعد موٹر سائیکل پر واپس آرہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل پھسل گئی
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں اداکاری سنچاری وجے کی ٹانگ اور دماغ میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔

- Advertisement -

نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری تھا کہ دوران علاج ان کے دماغ کے اسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

آنجہانی بھارتی اداکار کے بھائی کا کہنا تھا کہ سنچاری ہمیشہ معاشرے کی خدمت پر یقین رکھتے تھے اسی وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا کہ ان کے اعضا عطیہ کردئیے جائیں تاکہ ان کی خواہش پوری کی جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں