تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دلہا کے نخرے دیکھ کر دلہن طیش میں آگئی، دلچسپ ویڈیو وائرل

نئی دہلی : بھارت میں دلہا کے نخرے یا ہچکچاہٹ دیکھ کر دلہن نے شدید غصّے میں مٹھائی پھینک دی۔

شادی بیاہ کے موقعوں پر رسم و رواج کی ادائیگی کے موقع پر دلہا دلہن یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے اکثر و بیشتر ایسی حرکات سرزد ہوجاتی ہیں جو دیکھنے والوں کو ہسنے پر مجبور کردیتی ہیں۔

ایسی ہی ایک حرکت دلہن بھارت میں ہونے والی شادی میں دلہن سے سرزد ہوئی، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

شادی بیاہ کی رسومات کی ادائیگی کے دوران دلہا دلہن ہچکچاہٹ کا شکار تو ہوتے ہیں لیکن بھارت میں ایک دلہا کو ہچکچاہٹ کا مظاہرے کرنے یا نخرے دکھانا مہنگا پڑگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اپنے ہونے والے شوہر کو مٹھائی کھلانے کی رسم ادا کررہی ہے اور دلہا شرما شرمی و ہچکچاہٹ میں مٹھائی کھانے سے گریز کررہا ہے کچھ دیر گزری تو دلہن طیش میں آگئی اور اس نے مٹھائی ہی پھینک دی۔

دلہن کے مٹھائی پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔

ایک صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ‘ بھابھی تھوڑا صبر سے کام لیں’ جب کہ ایک اور صارف نے طنزاً کہا کہ ‘لڑکی سرکاری ملازم ہے’۔

Comments

- Advertisement -