منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب: آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی، ہر طرف آگ ہی آگ، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے شہر اللیث کے جنگلات میں آسانی بجلی گرنے سے ہر طرف آگ بھڑک اٹھی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اللیث کے جبل عفر جنگلات میں آسمانی بجلی گرنے سے درختوں میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سعودی محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں آتشزدگی پر قابو پانے کی کوشش میں ہیں۔ علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ سے مکینوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

مقامیوں نے بتایا کہ یہ انتہائی سنگلاخ پہاڑی علاقہ ہے جہاں تک ہیوی مشینین لے جانا ممکن نہیں البتہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آگ بجھائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اس پر جلد قابو نہ پایا گیا تو آگ گھروں کو بھی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں