اشتہار

امریکا: نامعلوم کار سوار نے پولیس تشدد کے خلاف نکلنے والوں کو کچل ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں پولیس تشدد کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے والوں کو نامعلوم شخص نے ٹرک تلے روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں 1 خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینیپولس میں اس وقت پیش آیا جب عوام سیاہ فام امریکی کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کررہے تھے، جسے امریکی سیکیورٹی فورسز نے دوران گرفتاری فائرنگ کرکے قتل کیا۔

واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی سوار نے جان بوجھ کر مظاہرین پر ٹرک چڑھایا، جس کی زد میں آکر ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جب کہ تین مظاہرین زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

عوام نے سفاکیت کی انتہا کرنے والے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے کار سوار کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا، تاہم پولیس نے واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری کیا اور نہ ابھی تک حادثے کی وجوہات جان سکی ہے

امریکی پولیس نے ملزم کا نام اور تفصیلات تاحال جاری نہیں کیں اور نہ گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہونے والے افراد کی نام اور تفصیلات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں