منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پانچ بچوں کو قتل کرنے والی سفاک ماں کیخلاف عدالتی کارروائی کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : جرمنی کی عدالت نے اپنے پانچ کم سن بچوں کو دم گھونٹ کر مارنے والی خاتون کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی عدالت نے سولنن کے علاقے میں واقع فلیٹ میں پانچ بچوں کو قتل کرنے والے 28 سالہ ماں کے خلاف کارروائی شروع کردی، اگر کرسٹیان نامی خاتون پر جرم ثابت ہوگیا اسے عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں تبایا گیا ہے کہ گزشتہ برس تین ستمبر کو تین کمسن لڑکے اور دو کمسن لڑکیوں کی لاشیں سولنن کے علاقے میں واقعے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھیں۔

سرکاری وکیلوں کا کہنا ہے کہ خاتون نے بچوں کا دم گھونٹنے سے قبل انہیں ناشتے کے مشروبات میں بے ہوشی کی دوا ملاکر پلائی تھی۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم اسے بچالیا گیا تھا، گیارہ سالہ چھٹا بچہ اسکول میں ہونے کی وجہ سے بچ گیا تھا۔

سرکاری وکیلوں کا کہنا ہے کہ 28 سالہ خاتون صحت جرم سے انکاری ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نقاب پوش شخص فلیٹ میں داخل ہوا اور اس کےبچوں کو قتل کردیا تاہم اس خاتون کے دعوے کے مطابق شواہد نہیں ملے اسی لیے عدالت اسی کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اگر خاتون پر قتل کا جرم ثابت ہوگیا تو اسے عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں