کراچی : گلشن معمار میں مکان میں ملزمان گھسنے کا معاملہ مشکوک ہوگیا ، ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا گھرمیں قیمتی سامان کے باوجود کچھ نہیں لوٹا گیا، مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مکان میں ملزمان گھسنےکامعاملہ پُراسرارہوگیا، ایس ایس پی ویسٹ معاملے کاجائزہ لینےجائے وقوعہ پہنچ گئیں، ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہیں۔
فوٹیج میں ملزمان کومہران کار ، موٹر سائیکل پر آتےدیکھاجاسکتاہے ، ملزمان مکان کے اندر کافی دیر تک موجود رہے، ملزمان اطمینان سے ہاتھ ہلاتے اور گھر کے باہر کا دروازہ بند کرکے نکلے۔
ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری بمعہ 20 کمانڈوز موقع پر روانہ کی جبکہ ریپڈ رسپانس فورس اور بکتر بند گاڑی بھی بھیجی گئی، 4 تھانوں کےایس ایچ اوز موقع پرفوری پہنچے، پورے گھر کو مکمل طور پر گھیرے میں لیا گیا تھا۔
سہائی عزیز نے بتایا کہ مکین مسلسل گھر کے اندر سے فون کر کے پولیس کو بلاتے رہے، پولیس کو کہا گیا ملزمان نے سب کو کمرے میں بند کر دیاہے، دروازہ کھولاگیا تو اندر کوئی بھی موجود نہیں تھا ،گھرمیں قیمتی سامان کے باوجود کچھ نہیں لوٹا گیا۔
ملزمان نے اہلخانہ کوکہا بے روزگار ہیں اس لیے آئے ہیں، فوٹیج میں 6ملزمان کودیکھاجاسکتاہے جبکہ متاثرہ خاندان 10سےزائدملزمان کابتاتےرہے، معاملہ مشکوک ہے، مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں، گزشتہ روز دن دیہاڑے ملزمان ایک گھر میں گھسے تھے۔