اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ملتان سلطانز کیخلاف میچ سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: ملتان سلطانز کے خلاف میچ سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی فاف ڈوپلیسی پی ایس ایل سے باہر ہوگئے، فاف ڈوپلیسی آج ‏رات جنوبی افریقا واپس روانہ ہوجائیں گے۔

جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی پشاور زلمی کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوئے ‏تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فاف ڈوپلیسی ٹویٹر پر زخمی ہونے پر پریشان مداحوں کے لیے پیغام شیئر کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’تمام مداحوں کا شکریہ، ،میں صحت یاب ہوکر ہوٹل واپس آگیا ہوں، سر پر چوٹ لگنے سے وقتی طور پر ‏یادداشت میں فرق محسوس ہورہا ہے لیکن میں جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’وہ پرامید ہیں کہ جلد ہی مکمل صحت یاب ہوکر کرکٹ گراؤنڈ میں دوبارہ ایکشن میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ آج پی ایس ایل 6 کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، گلیڈی ایٹرز ‏کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں