ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارتی کرکٹر اہلیہ سے ’ڈانس کلاسز‘ لینے لگے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے لیگ اسپنر یوزویندر چاہل اہلیہ سے ڈانس کلاسز لینے لگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چاہل ان دنوں اپنی اہلیہ دھنشری سے ڈانس کی کلاسز لے رہے ہیں، مداح یوزویندر چاہل کی ویڈیو دیکھ کر خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹر کی اہلیہ ڈانس اسٹیپس سکھا رہی ہیں۔

چاہل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور مداح ان کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’طالب علم آہستہ آہستہ ماسٹر بنتا جارہا ہے۔‘

ایک صارف نے چاہل سے سوال کیا کہ ’بھائی آپ کرکٹ تو نہیں چھوڑیں گے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’واہ بھائی آپ کی مسکراہٹ۔‘

واضح رہے کہ یوزویندر چاہل اور دھنشری کی شادی دسمبر 2020 میں ہوئی تھی۔

بھارتی کرکٹر کی اہلیہ پیشے سے ڈاکٹر ہیں، دھنشری نے 2014 میں ممبئی کے ڈی وائی پاٹل ڈینٹل کالج سے تعلیم حاصل کی تھی، وہ کوریو گرافر اور یوٹیوبر بھی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں