اشتہار

کے پی : تعلیمی ادارے کھولنے کا حکم نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختون خوا کے محکمہ تعلیم نے کل سے صوبے کے تمام اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختون خوا نے صوبے کے تمام پرائمری اور مڈل اسکولوں کو کل سےدوبارہ کھولنےکا حکم نامہ جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کل سے اسکولز میں ایس او پیزکے تحت صبح 8 سے 10 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گے۔

- Advertisement -

صوبائی محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام اضلاع کے تعلیمی افسران کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے اساتذہ کو لازمی اسکول آنے کی ہدایت جاری کردی۔

واضح رہے کہ خیبرپختون خوا میں شدید گرمی کے باعث پرائمری، مڈل اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا کیونکہ گرمی کی وجہ سے کم عمر طالب علموں کو بہت زیادہ مسائل کا سامنا تھا۔

یاد رہے کہ محکمہ تعلیم نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے کے تمام اضلاع میں گزشتہ برس اسکول بند رکھے تھے، جنہیں ایک ماہ قبل دوبارہ کھولا گیا البتہ جن اضلاع میں کرونا کیسز کی شرح پانچ فیصد ہے وہاں تعلیمی ادارے بدستور بند ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں