کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے بیٹسمین بابر اعظم مشکل وقت میں ٹیم کا حوصلہ بڑھانے میدان میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 میں مسلسل تین شکستوں کے بعد کراچی کنگز کی پلے آف میں رسائی خطرے میں پڑ گئی ہے ایسے میں اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے میدان میں آئے۔
بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’اچھے دن آئیں گے، ہمارے پاس لڑنے کے لیے اب بھی بہت کچھ ہے۔‘
There will be better days. We still have a lot to fight for.
Come on, #KarachiKings!#PSL6 pic.twitter.com/tu1SwL9Cwt— Babar Azam (@babarazam258) June 16, 2021
بابر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کراچی کنگز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز کو تین میچز میں شکست ہوئی، گزشتہ روز زلمی نے کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 12 پوائنٹس حاصل کرکے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے 10، 10 پوائنٹس ہیں، بہتر اوسط کے باعث زلمی کی ٹیم دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔
ملتان سلطانز، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے صورت حال ڈو اور ڈائی ہوگئی، ملتان اور کراچی کے 6، 6 پوائنٹس ہیں جبکہ کوئٹہ 4 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔