تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

سعودی عرب: سفر کے حوالے سے انتباہ جاری!

ریاض: سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے انتباہ جاری کیا ہے کہ دوپہر کے وقت صحرائی علاقوں میں سفر سے اجتناب کیا جائے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر خالد الزعاق کا کہنا ہے کہ صحرائی علاقوں میں آئندہ دو ماہ کے دوران دوپہر کے وقت انتہائی گرمی ہوگی لہذا سفر سے اجتناب کریں۔

انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ہائی وے پر گرد و غبار کا طوفان رہے گا جبکہ گرم ریت اڑتی رہے گی جس کے باعث حد نگاہ بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

ماہر موسمیات کے مطابق مملکت کے جنوب مغربی علاقے جن میں خاص طور پر جازان شامل ہے، اس کے علاوہ شمال اور مشرقی علاقوں میں دوپہر کا وقت انتہائی گرم رہے گا، شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

ڈاکٹر خالد کا مزید کہنا تھا کہ دوپہر کے وقت سفر انتہائی مشکل ہوگا، مسافروں کو خبردار رہنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -