اشتہار

’پردیس‘ کے بارے میں لوگ کیا کہتے ہیں؟ شائستہ لودھی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’پردیس‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور ڈرامے کے بارے میں مداحوں کی رائے سے متعلق بتایا۔

معروف اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے بتایا کہ میرے کلینک پر لوگ آتے ہیں اور ڈرامے سے متعلق سوال کرتے ہیں کہ آپ کے شوہر آپ سے کتنا پیار کرتے ہیں وہ بیرون ملک تو نہیں جائیں گے۔

شائستہ لودھی نے بتایا کہ کچھ مداح یہ بھی پوچھتے ہیں کہ ڈرامے میں اب آگے کیا ہونے جارہا ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے ’پردیس‘ ڈرامے سے متعلق بتایا کہ ان کے شوہر انہیں آسرا دے کر چلے گئے ہیں وہ انہیں بھی بیرون ملک بلالیں گے۔

واضح رہے کہ ڈرامے میں اداکار عفان وحید اور اداکارہ در فشاں کی انٹری ہوگی، در فشاں کے کردار سے متعلق شائستہ لودھی نے صرف اتنا کہا کہ یہی تو سارے فساد کی جڑ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شائستہ لودھی نے میزبانی سے زیادہ اداکاری کو مشکل قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ سیٹ پر اداکاری کے دوران سرمد کھوسٹ نے بہت مدد کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میزبانی کے دوران میں سوچتی تھی کہ کل میں اور بہتری لے آؤں گی لیکن اب یہ سوچ رہی ہوں کہ کیا مجھے سرمد کے ساتھ دوبارہ اداکاری کرنے کا موقع ملے گا تاکہ جو خامیاں ہیں انہیں بہتر کرنے کی کوشش کروں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’پردیس‘ ہر پیر کی رات 8 بجے نشر کیا جارہا ہے، ڈرامے میں شائستہ لودھی، بشریٰ انصاری، گوہر رشید، سرمد کھوسٹ، فائزہ گیلانی ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں