تازہ ترین

شمالی کوریا میں‌ غذائی قلت، کم جونگ کا پریشان کن اعتراف

سیؤل: شمالی کوریا کے صدر جنوبی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے ملک بھر میں غذائی قلت بڑھنے کا اعتراف کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کی نئی تصویر سامنے آئی جس میں وہ پہلے سے کمزور اور پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

کم جونگ ان کی یہ تصویر اُس وقت کی ہے، جب انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی غذائی قلت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے سرحد بند ہونے کی وجہ سے شمالی کوریا کو غذائی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

’زمینی سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے چین کے ساتھ تجارت نہیں ہورہی ، جس کی وجہ سے شمالی کوریا میں غذائی اشیا کا بحران پیدا ہورہا ہے‘۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا ٹوکیو اولمپکس میں شرکت سے متعلق بڑا فیصلہ

انہوں نے زور دیا کہ شمالی کوریا میں زراعت کے شعبے کو بڑھایا جائے تاکہ شہریوں غذائی قلت کی پیدا ہونے والی بے چینی ختم ہوسکے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے ان خدشات کا اظہار حکومتی پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اراکین سے منگل کے روز خطاب کرتے ہوئے کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عوام کو صورت حال کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے۔

Comments

- Advertisement -