جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شمالی کوریا کا ٹوکیو اولمپکس میں شرکت سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پیانگ یانگ : کرونا وبا سے بچاؤ کےلیے شمالی کوریا نے ٹوکیو اولپکس میں کھلاڑی بھیجنے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر قہر ڈھایا ہوا ہے ایسے میں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 23 جولائی سے اولمپکس کا انعقاد ہونے جارہا ہے تاہم شمالی کوریا نے ٹوکیو اولمپکس میں کھلاڑی نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت کھیل کی جانب سے کھلاڑیوں کو عالمی وبا سے محفوظ رکھنے کےلیے 32 ویں اولمپکس گیمز میں نہ شرکت نہ کروانے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا نے ملک میں کرونا وائرس انفیکشن کی تصدیق نہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی غرض سے شمالی کوریا نے روس اور چین سے ہر طرح کی آمد و رفت معطل کررکھی ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کی وزارت کھیل نے شمالی کوریا نہ ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توقع تھی کہ گیمز سے شمالی کوریا اور دیگر ملکوں کے درمیان مذاکرات کا موقع میسر آئے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں