جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اداکار فیروز خان نے جوس بیچنے والے انجینئر کو بڑی پیش کش کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے بیروز گاری کے باعث جوس بیچنے والے ایروناٹیکل انجینئر عبدالملک کو ملازمت کی پیش کش کردی۔

‘محبت کا شربت’ کے نام سے تربوز کا جوس بیچنے والے ایروناٹیکل انجینئر کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں تو پاکستان کی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار فیروز خان مدد کےلیے میدان میں آگئے۔

چینی یونیورسٹی سے ایروناٹیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرکے بہترین مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجھائے واپس پاکستان لوٹنے والے نوجوان عبدالملک اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود ملازمت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان نے ابتدائی تعلیم بھی متحدہ عرب امارات سے حاصل کی لیکن انہیں قابلیت کے اعتبار سے نوکری نہ ملی، جس کے بعد انہوں نے مجبوراً کراچی کی ایک سڑک پر تربوز کا جوس فروخت کرنا شروع کردیا۔

خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اداکار فیروز خان نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عبدالملک کو ملازمت کی پیش کش کرڈالی۔

فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ اگر کوئی شخص میرا عبدالملک سے رابطہ کروا دے تو میں انہیں ملازمت دینا چاہتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں