اشتہار

اس تصویر میں ایک نہایت خوخوار درندہ موجود ہے، بتائیے کہاں ؟؟

اشتہار

حیرت انگیز

کسی بھی منفرد زاویہ سے بالکل اچانک لی گئی تصویر چیزوں کو بہت دلچسپ بنا سکتی ہے اور اگر اس میں جان لیوا شکاری موجود ہے تو اس تصویر کے وائرل ہونے کا قوی امکان ہے۔

ایک ایسی ہی خوفناک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو گزشتہ سات سالوں میں لی گئی پہلی تصویر ہے، اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک خوفناک درندہ چھپا ہوا ہے جسے ڈھونڈ کر آپ خود ہکا بکا رہ جائیں گے۔

سال2019 میں ایک کھیت کے کنارے کھودی گئی ایک تنگ نہر کی ایک عام تصویر بڑے پیمانے پر وائرل ہوگئی تھی جب اس میں دیکھا گیا کہ اس کی کیچڑ میں ایک تیندوا چھپا ہوا تھا۔ چیتا تصویر میں اس قدر رنگ چکا تھا کہ اس کو محسوس کرنا ناممکن تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanctuary Asia (@sanctuaryasia)

- Advertisement -

میزورم کے ڈیمپا ٹائیگر ریزرو میں گزشتہ 7 سال میں شیر کا پہلا فوٹو گرافک ثبوت ہے؟ لیکن شاید آپ فوری طور پر بڑی بلی کو تلاش نہیں کرسکیں گے، ریزرو میں خونخوار شیروں کی موجودگی کی تصدیق وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے کی بھی ہے۔

اس تصویر کو حال ہی میں سینکوریری ایشیا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا تھا۔ پوسٹ کی دوسری سطر میں لکھا ہے کہ ماضی میں نہ جائیں آپ ایک تازہ اور تاریخی شبیہہ دیکھ رہے ہیں۔

پوسٹ میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ سات سالوں میں دمپا ٹائیگر ریزرو میں شیر کا یہ پہلا فوٹو گرافی ریکارڈ ہے۔ اس تصویر کو بنانے والے کیمرا مین جو جنگل کے محافظ کے طور پر بھی فرائض انجام دیتا ریا ہے جس کا نام زکومہ ڈان تھا۔

زکومہ نے فروری 2021 میں کیمرا ٹریپ سے تصویر لی اور مئی کے وسط میں تین ماہ بعد اسے دریافت کیا۔ جب تصاویر دیکھتے ہوئے اس نے شیر کی تصویر دیکھی اور تصدیق کے لیے اسے متعلقہ حکام کے پاس بھیج دیا۔ محکمہ وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ نے بالآخر اس بات کی تصدیق کی کہ زکومہ نے واقعتا ڈمپا میں شیر کی تصویر کھینچی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں