اشتہار

مہنگے ترین آم کی رکھوالی کے لیے 9 کتے اور گارڈز تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

مدھیا پردیش: بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر جبلپور میں ایک جوڑی نے دنیا کے مہنگے ترین آم کی رکھوالی کے لیے 9 کتے اور تین سیکیورٹی گارڈز تعینات کردئیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’میازیکی مینگو‘ نامی آم کی قسم کا شمار دنیا کے مہنگے ترین آموں میں ہوتا ہے، آم کے باغات میں 150 سے زائد اقسام کے آموں کے درخت لگائے گئے جن میں سے صرف چار اقسام کے درخت پھل دے رہے ہیں۔

سنلکپ پریہار نامی کسان کے مطابق چار سال قبل ہم چنئی میں کھوپرے کی نایاب قسم کی تلاش میں نکلے تھے اس دوران ہمارے ایک ساتھی نے نایاب قسم کے آم سے متعلق بتایا۔

- Advertisement -

Madhya Pradesh: Couple Deploys 4 Guards, 6 Dogs to Protect 2 Trees of  World's Most Expensive Miyazaki Mangoes in Jabalpur

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ہم اس آم سے متعلق زیادہ نہیں جانتے تھے تاہم جب ہم نے اس کا درخت اگایا تو اندازہ ہوا کہ یہ واقعی بہت نایاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق پریہار نے آم چوری ہونے کے ڈر سے اپنے باغات کی سیکیورٹی بڑھا دی۔

Miyazaki Mangoes: Madhya Pradesh family deploys security, dogs to guard Rs  2.75 lakh mango | India News – India TV

اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ہمارے آم کے باغات میں سے کافی پھل چوری ہوئے تھے۔ اس لیے ہم نے اس کی سیکیورٹی کے لیے تین لوکل اور چھ جرمن شیفرڈ کتے رکھ لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاحال ہم نے آموں کی فروخت شروع نہیں کی تاہم ایک خریدار نے ہمیں ایک آم کے 21 ہزار روپے دینے کی آفر کی ہے لیکن ابھی اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں