اشتہار

سعودی عرب : گاڑی مالکان کیلئے سعودی محکمہ ٹریفک کی اہم ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑی مالکان کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کی موجودگی میں گاڑی چلاتے ہوئے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑی چلانے کے دوران میں بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے گاڑی مالکان کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ والدین گاڑی میں بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے چار باتوں کا اہتمام کریں۔

- Advertisement -

ترجمان محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ عمر کے لحاظ سے بچوں کی نشست استعمال کی جائے اور حفاظتی بیلٹ باندھی جائے۔ بچوں کو بازو یا اوپر کی طرف سے نکلنے کی اجازت نہ دی جائے اور بچوں کو نگراں کے بغیر گاڑی میں تنہا نہ چھوڑا جائے۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے بیان میں مزید کہا کہ بچوں کے لیے مختص محفوظ نشستوں کا استعمال اشد ضروری ہے۔ ایسا کرنے پر ان کی سلامتی یقینی ہوجاتی ہے اور وہ دائیں بائیں حرکت نہیں کرپاتے۔ اچانک گاڑی رکنے یا موڑنے کی صورت میں بھی بچے جھٹکے سے زخمی نہیں ہوتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں