اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

چینی ہاتھیوں کا جھنڈ 500 کلومیٹر کا سفر کرکے واپس لوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین کے شمال میں بطور مہمان مٹرگشت کرنے والا ہاتھوں کا جھنڈ واپس اپنے اصل جنگلاتی مسکن کی جانب لوٹنے لگا۔

ہاتھی خاص موسم میں اپنے اصل مسکن سے دوسری جگہوں کی جانب ہجرت کرتے ہیں اور پھر کچھ ماہ بعد واپس اپنے مقام کی جانب پلٹتے ہیں۔

چین کے 15 ہاتھوں پر مشتمل ایک جھنڈ بہت مشہور ہوا تھا جو حقیقی مسکن سے 500 کلومیٹر دور چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں گھوم رہا تھا۔

ہاتھیوں کی ہجرت پرنظر رکھنے والےہیڈ کوارٹرزکے انچارج کے مطابق ہاتھوں کے اس جھنڈ جمعرات کو پونے دس بجے یوشی شہر میں داخل ہوا تھا۔

اس دوران جھنڈ کا ایک رکن نر ہاتھی قافلے سے علیحدہ ہوگیا تھا جو اس جھنڈ سے تقریباً 24.7 کلومیٹر دور ہے، البتہ تمام ہاتھی صحیح سلامت ہیں، جو اپنی اصل جنگلاتی مسکن کی جانب سے لوٹ گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں