جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

سعودی وزارت حج وعمرہ کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ذو الحجہ کے آغاز کے ساتھ ہی عمرہ بکنگ بند کردی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ذوالحجہ کے آغاز کے بعد سے عمرہ بکنگ کا سلسلہ روک دیا جائے گا، اس حوالے سے سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کردیا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ حج سیزن کے اختتام کے بعد عمرہ بکنگ کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

دوسری جانب حج کی درخواستیں جمع کرانے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ سعودی وزیر حج و عمرہ کے مطابق امسال حج کرنے والوں کی اب تک 5 لاکھ سے زائد ‏درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

متعلقہ وزارت نے کہا ہے کہ حج درخواستوں کے نتائج کا اعلان 15 ذو القعدہ کو ہوگا، کورونا ویکسین لگوانے ‏والے اور پہلےکبھی حج نہ کرنے والے ترجیح ہوں گے۔

ذو القعدہ کی 13 تاریخ تک خواہشمند درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ‏سعودی عرب کی حج اور عمرہ کی وزارت نے تصدیق کی ہے کہ کسی شخص کو بھی اسمارٹ کارڈ ‏اور سرکاری پرمٹ کے بغیر حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں