تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

سفاک بیٹوں نے ضعیف ماں کو سڑک پر بے یارو مددگار چھوڑ دیا

نئی دہلی : بھارت میں سفاک بیٹوں نے اپنی 80 سالہ ماں کے ساتھ وہ ظالمانہ سلوک کیا کہ جسے دیکھ کر انسانیت بھی شرمندہ ہوگئی،

ماں باپ اپنے بچوں کو پالنے اور ان کو بڑا کرنے میں کتنی جستجو کرتے ہیں تاہم یہی بچے جب بڑے ہو جاتے ہیں تو وہ ماں باپ کی قدر نہیں کرتے۔ کئی ایسی اولادیں بھی ہوتی ہیں، جن کو اپنے ضعیف والدین کی کوئی فکر نہیں ہوتی جو ان کو بوجھ سمجھتے ہیں۔

ایک ایسا ہی دل دہلا دینے والا واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں پیش آیا ہے جہاں سنگدل تین بیٹوں نے اپنی 80سالہ ضعیف ماں کو بے یارو مددگار سڑک پر چھوڑ دیا اور وہاں سے چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ناکارہ بیٹے اپنی ماں کو بوجھ سمجھتے تھے تاہم ان کی پیدائش سے لے کر ان کو بڑا کرنے تک ماں کی محنت کو وہ فراموش کر گئے

یہ ضعیف خاتون دو دن تک بھوکی رہی، جس کے نتیجہ میں وہ بے ہوش ہوگئی۔ اس ضعیف خاتون کی پریشان کن حالت دیکھ کر کوڑنگل بلدیہ کے صدر نشین جگدیشور ریڈی نے کہا کہ اس خاتون کو جلد ہی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔

 

Comments

- Advertisement -