اشتہار

کوروناوائرس: سعودی عرب سے ایک اور اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مملکت میں 1079 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس سے قبل یہ تعداد 1236 کے قریب ہوا کرتی تھی۔

سعودی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز وبائی مرض کے شکار 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں کورونا کے شکار ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار 191 ہوگئی ہے جبکہ اموات 7677 ہوئیں۔

- Advertisement -

گزشتہ روز 1214 مریضوں نے کوروناوائرس کو شکست بھی دی۔ سعودی عرب میں اب تک 4 لاکھ 55 ہزار 618 مریض کوروناوائرس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

نئے کیسز زیادہ تر ریاض اور دیگر مشرقی ریجن سے سامنے آئے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار 896 ہے جن میں سے ایک ہزار 516 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں