منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کویت میں گھریلوملازمین کیلیے نئے احکامات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کویت نے گھریلو ملازمین کے لیے ویکسینیشن سے متعلق نئے احکامات کا اعلان کر دیا۔

کویتی اخبار القبس کے مطابق کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے تک گھریلوملازمین کے ملک ‏سے باہر جانے یا بیرون ملک سے واپس آنے پر پابندی ہوگی۔

حکومتی ذرائع کے حوالے سے اخبار نے لکھا کہ ایسے گھریلو ملازمین جو ملک سے باہر جانا چاہتے ‏ہیں یا بیرون ملک سے واپس آنا چاہتے ہیں ان دونوں صورتوں میں کورونا کی دوخوراکیں لینا لازمی ‏ہیں۔

ایسے مقیم گھریلو ملازمین جنہوں نے ویکسین کی ایک خوراک لی تھی اور بیرون ملک سفر کے ‏دوران کورونا کا شکار ہوئے تھے انہیں دوسری خوراک لینے تک مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں ‏ہوگی۔

حکومتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ایسے افراد کو دوسری خوراک لینے کے بعد ہی اگست میں آنے ‏کی اجازت دی جائے گی جب کہ ایسے گھریلو ملازمین کو بھی یکم اگست تک بیرون ملک سفر ‏سے روک دیا جائے گا جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لی ہوں۔

کویت نے غیرملکیوں سے متعلق اہم قانون معطل کر دیا

کویت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے فائزر، ایسٹرازینیکا موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن ‏‏‏ویکیسنز کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پی سی آر ٹیسٹ جو کہ 72 گھنٹے سے پہلے کا نہ ہو اور اس میں واضح کیا گیا ہو کہ ‏‏‏متعلقہ شخص کورونا کا شکار نہیں ہے۔

مملکت میں داخلے پر 7 یوم گھریلو قرنطینہ لازمی ہوگا اور پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر قرنطینہ ‏‏‏ختم کر دیا جائے گا۔

حکومت نے بغیر ویکسینیشن شہریوں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے، جب تک ‏‏‏منظور شدہ ویکسینز کی دو خوراکیں نہ لگا لی جائیں کسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ‏‏‏ہو گی البتہ وہ افراد جو استثنیٰ کے زمرے میں آتے ہوں ان کے لیے ویکسینیشن کی شرط ضروری ‏‏‏نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں