اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بڑی خوشخبری: پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم، پروازیں بحال

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کردیں، قومی ایئرلائن آج سے ہی پروازیں آپریٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیرٹرانسپورٹ نے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔ کینیڈا نے بھارت پر21جولائی تک سفری پابندیاں برقرار رکھیں ہیں جبکہ پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی بھی ہدایات کردیں۔

قومی ایئرلائن کو کینیڈین حکام کی براہ راست پروازوں کے لیے ہدایات موصول ہوگئیں۔ پروازیں کوروناپابندیوں کے باعث صرف کارگو تک محدودکردی گئی تھیں۔ پی آئی اے آج سے براہ راست مسافر لےکرکینیڈا جاسکے گا۔ کینیڈین حکام سی ای اوپی آئی اے ارشدملک کے وضع کردہ ایس اوپیز سے مطمئن ہیں۔

- Advertisement -

پی آئی اے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار3پروازیں اتوار سے شروع کرے گا۔

دوسرے مرحلے میں پاکستان سے کینیڈا آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔ قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق کینیڈا کے لیے بکنگ کھول دی گئی لوگ بآسانی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں