سکھر : سابق گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والی وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی اور دیگر صوبوں سمیت پنجاب میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہ نے سکھرمیں اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والی وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی جبکہ دیگر صوبوں سمیت پنجاب میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے لاہور میں قیام سے پنجاب میں پارٹی مستحکم ہوگی، پنجاب میں پارٹی میں شامل ہونے کے لیے قطاریں لگ گئیں ہیں۔
قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے حوالے سے سابق گورنرپنجاب نے کہا کہ پارلیمنٹیرینزکےرویےسےہماری بین الاقوامی طور پربدنامی ہوئی ، ایسےعمل سے ہمارے نوجوانوں کواچھا پیغام نہیں گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو ملکر ملک اور قوم کی ترقی کے لیے کام کرناچاہیے اور مہنگائی سےنجات حاصل کرنے کے لیے سوچنا چاہیے۔