اشتہار

سعودی عرب میں غیرملکی ملازمین یہ نئی حکومتی پالیسی ضرور جان لیں!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کام کرنے والے گھریلو ملازمین سے متعلق حکومت نے اپنی نئی پالیسی سے آگاہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ گھریلو عملے کے ‘ھروب’ کی رپورٹ اب آن لائن بھی ممکن ہے جس کے لیے چند بنیادی شرائط رکھی گئی ہیں۔

محکمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شرائط بتائیں کہ مقیم غیرملکی کا اقامہ موثر ہونا ضروری ہے، کسی بھی زیر کفالت فرد کے خلاف صرف ایک بار ہی ھروب کی رپورٹ کی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

NEWSLINER: سعودی عرب: گھریلو ملازمین کی انشورنس کے شاندار فوائد

محکمہ کے مطابق بینادی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ ھروب کی رپورٹ کے اندراج کے پندرہ روز کے اندر آن لائن منسوخ کرائی جاسکتی ہے، ایسا ورکر جس کا فائنل ایگزٹ لگا ہو اس کا ھروب نہیں لگے گا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر ھروب کی رپورٹ کے اندراج پر 15 روز سے زیادہ گزر چکے ہوں تو ایسی صورت میں کسی بھی قیمت پر اسے منسوخ نہیں کرایا جاسکتا۔

مذکورہ فرد کو متعلقہ ادارہ تلاش کرکے ملک بدر کردے گا جس کے بعد مملکت دوبارہ کبھی واپسی ممکن نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں