اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

خواتین کے مختصر لباس کا بیان: پاکستانی اداکارہ کی وزیراعظم عمران خان کے مؤقف تائید

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زرنش خان نے بھی ‘خواتین کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات بھڑکنے’ کے بیان پر وزیراعظم عمران خان کے حق میں آواز بلند کردی۔

اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں فوٹو و ویڈیو شیئرنگ ایپ لیکشن انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے بیان کی حمایت کی۔

زرنش خان نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان ‘خواتین کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑکتے ہیں’ حقیقت ہے جس کو ہم کبھی جھٹلا نہیں سکتے۔

انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش ہم ایسی دنیا میں رہیں جہاں سب اپنے کام سے کام رکھتے ہوں لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں ہے، اس کے بھی جذبات ہیں جو عورت کے مختصر لباس سے بھڑک اٹھتے ہیں۔

وزیراعظم کے بیان پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی خواتین کو برقعہ پہننے کا نہیں کہا، خواتین کے پردے کا مطلب یہ ہے کہ معاشرہ بے راہ روی سے بچا رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں