اشتہار

اداکارہ نادیہ کینسر سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے کینسر کو مکمل طور پر شکست دے دی۔

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

نادیہ جمیل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’کینسر کے تمام تر ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں، جس پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں’۔

- Advertisement -

اداکارہ نے لکھا کہ ’کینسر سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے پر میں دعائیں کرنے والوں، حمایت اور بھرپور پیار دینے والوں کی شکرگزار ہوں’۔

View this post on Instagram

A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)

نادیہ جمیل نے ایک ای کامرس ویب سائٹ کا شکریہ ادا کیا جس نے انہیں مالی امداد کےلیے کام کرنے کی جگہ دی۔

یاد رہےکہ نادیہ جمیل نے گزشتہ سال 3 اپریل کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، نادیہ جمیل نے بین الاقوامی سطح پر اس مرض کا علاج کروایا جس کے بعد وہ بریسٹ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں